ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاسرکوڈ میں 500روپے کے نقلی نوٹوں کے ساتھ آٹو ڈرائیور گرفتار

کاسرکوڈ میں 500روپے کے نقلی نوٹوں کے ساتھ آٹو ڈرائیور گرفتار

Thu, 05 Oct 2017 11:23:44    S.O. News Service

مینگلور 5؍اکتوبر (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ کیرالہ کے کاسرکوڈحدود میں آنے والی  ودیا نگر  پولیس نے 500روپے کے نقلی نوٹوں کے ساتھ ایک آٹو رکشہ  ڈرائیور گرفتارکر لیا ہے جس کی شناخت  پرلے کے رہنے والے  کملاکش پجاری (44) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ 

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  پٹرول بنک پر آٹو رکشہ میں2 ہزارروپیو ں کا پٹرول بھروانے کے بعد جب ٹیکسی ڈرائیورنے پانچ پانچ سو روپے کے چار نوٹ اداکئے  تو پٹرول بنک کے مالک عبدالقادر کو ان نوٹوں پر شبہ ہوااور اس نے پولیس کو اطلاع کردی۔

ودیا نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ افسران نے موقع پر پہنچ کر نوٹوں کا جائزہ لیا تو دیکھا کہ اس پر ریزرو بینک کا املابھی غلط تھا اور گورنر کے جو دستخط تھے وہ بھی نقلی تھے۔اس کے ساتھ ہی پولیس افسران نے رکشہ  ڈرائیور کو گرفتارکرلیا اوربعد میں اس کے گھر کی بھی تلاشی لی گئی ،لیکن پتہ چلا ہے کہ  ڈرائیورکے مکان سے مزید کوئی نقلی نوٹ برآمد نہیں ہوئے۔ ذرائع کے مطابق پولس کو پوچھ تاچھ کے بعد  اس بات کا پتہ چلا ہے کہ یہ نوٹ ایک مٹکا سینڑ سے اُسے دئے گئے تھے۔ کیس درج کرلینے کے بعد پولیس اگلی تحقیقات میں جٹ گئی ہے۔


Share: